مزید خبریں

لاپتاافراد کی بازیابی کیلیے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ میں طویل عرصے سے لاپتا 6 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، عدالت نے جے آئی ٹیز کی سفارشات کے مطابق کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے عبدالرحمن، سید صائم، عمران احمد کی بازیابی سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں، علاوہ ازیں عدالت نے شہری نوید علی، انجم، جاوید خان اور واجد حسین
کی بازیابی سے متعلق درخواستیں عدم پیروی پر مسترد کردیں۔ گزشتہ روز سماعت پر لاپتا شہری کی والدہ کا کہناتھا کہ جج صاحب ہر تاریخ پر آتے ہیں پھر وہی تاریخ پڑ جاتی ہے، لاپتا بیٹے کو بازیاب نہیں کرایا جاسکتا تو بتا دیا جائے کہ ہم کیا کریں؟ عدالت کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کو بازیاب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا، پولیس سے تفصیلات طلب کی ہیں جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔