مزید خبریں

امپورٹڈحکومت سیکورٹی رسک بن چکی ہے، پرویز خٹک

نوشہرہ (آن لائن)تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سیکورٹی رسک بن چکی ہے، حقیقی آزادی مارچ آخری کیل ثابت ہوگا، انتخابات کے اعلان ہونے تک سڑکوں پر رہیں گے ۔مارچ کے قافلے کی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ باغیور پاکستانی قوم کو حکمرانوںنے یرغمال بنانے کی سازش
کی۔ تحریک انصاف کی حقیقی آزادی مارچ امپورٹڈ حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کیونکہ قوم مزید چوروں کے ٹولے کی حکمرانی تسلیم کرنے کو تیار نہیں اس لیے تو پوری قوم ان چوروں کے خلاف نکلی ہے اور ہم اس وقت تلک سڑکوں پر ہوں گے جب تک انتخابات کا اعلان نہ کیا جائے اور انتخابات بھی صاف شفاف و غیر جانبدار کیونکہ قوم چوروں کی حکومت ماننے کو تیار نہیں اور چور اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اور حکومت چھوڑنے کانام نہیں لے رہے ہیں اس سے ملک افراتفری کی جانب جا رہا ہے جو کہ اس ملک کے لیے اور ان چور ٹولے کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ عمران خان ایک بار پھر عوامی وٹ کے ذریعے دوبارہ پاکستان کا وزیر اعظم بنے گا ۔