مزید خبریں

الخدمت کراچی کے تحت کسانوں میں مفت کھاد ‘زرعی دوائیں تقسیم

کراچی(نمائندہ جسارت)الخدمت کراچی کی جانب سے’’ بحالی کسان پروگرام ‘‘کے تحت دوسرے مرحلے کے دوران سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں کھاد، بیج اور زرعی دوائیں تقسیم کردیں الخدمت نے گزشتہ روز بینک الفلاح کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان میں بڑی تعداد میںکسانوں کو مفت کھاد ،بیج کی بوریاں، زرعی دوائیں دیں۔ اس موقع پر الخدمت ڈیزاسڑمینجمنٹ کراچی کے منیجر سرفرازشیخ ،ان کی ٹیم اور بینک کے مقامی ذمے داران موجود تھے ۔کسانوں نے اشیا کی وصولی کے بعد الخدمت کی کاوش پر اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیم نے کسانوں سے ملاقات کی اوران سے زمینوں کی موجودہ صورتحال اور کاشت سے متعلق بات چیت کی ۔ کسانوں سے گفتگو میں سرفراز نے کہا کہ الخدمت نے آج بحالی کسان پروجیکٹ کے تحت بڑی تعداد میں کسانوں میں کھاد بیج اور زرعی دوائیں تقسیم کی ہیں تاکہ اس سے کسانوں کی زندگیاں معمول پر آسکیں ۔ متاثرین اپنی زمینوں پر کھیتی باڑی کرکے اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔دریں اثنا چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو ’’ بحالی کسان پروگرام ‘‘ کے تحت کھاد ،بیج اور زرعی داوئیں مفت فراہم کر رہی ہے،تاکہ کسانوں کی زندگیاں معمول پر لائی جا سکیں ۔ اہل خیر اس منصوبے میں الخدمت کا ساتھ دیں ۔