مزید خبریں

اسلامی پاکستان کیلیے نوجوانوں میں بیداری دوڑ رہی ہے، اسداللہ بھٹو

سکھر (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں اسلامی پاکستان کی تبدیلی کے لیے بیداری کی لہر دوڑ رہی ہے، نوجوان ہی پاکستان کو اسلامی پاکستان میں تبدیل کر کے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں،نوجوان جدو جہد کے زریعہ لادینیت فحاشی عریانی کے فروغ کی کوششوں کو ناکام بنا دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنوعاقل کے سبزہ زار شادی ہال میں جے آئی یوتھ کی جانب سے منعقدہ ’’یوتھ لیڈر شپ کنونشن‘‘ میں خطاب کرتے کہی، کنونشن میں جے آئی یوتھ کے کے مرکزی جنرل سیکرٹری شاہد نوید ملک، فیصل انصاری، صوبائی صدر سندھ امتیاز علی پالاری، صدر جے آئی یوتھ ضلع سکھر عبدالغفور عباسی، نائب صدر سجاد اللہ بھٹو، عبدالحمید تنیو، جنرل سیکرٹری ساجد علی تنیو، نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتازحسین سہتو، امیر ضلع سکھر ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری ، قیم ضلع حافظ امان اللہ تنیو، نائب امرائے اضلاع زبیر حفیظ شیخ، عبدالحلیم تنیو ، نائب قیم نذیر تنیو، عبدالرحمن اندھڑی، مظفر احمد اندھڑ،نثار احمد مہر،مقصود عباسی، حافظ عدیل، سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت و خطاب کیا۔ یوتھ کنونشن میں جے آئی یوتھ کے کارکنان کے علاوہ دیگر نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ہمارے نوجوان با شعور اور بیدار ہیں، ملک میں اسلامی انقلاب چاہتے ہیں، پوری دنیا میں حق و باطل کی کشمکش جاری ہے، ان شاء اللہ اسلام کا غلبہ ہو گا ، مستقبل غلامان رسول ﷺ کا ہو گا، پاکستان کلمہ طیبہ کے نعرے پر اسلامی ریاست کے لیے معرض وجود میں آیا، لیکن پاکستان کو بنے 75 برس ہو گئے لیکن حکمرا ں اسلامی پاکستان نہیں بنا سکے۔ انہوںنے کہا کہ نبی پاک ﷺ کے ساتھی نوجوانان تھے، جنہوں نے اسلامی انقلاب برپا کیا، دنیا میں تبدیلی نوجوان لا سکتے ہیں، جے آئی یوتھ کے نوجوان ملک کے نوجوانوں اس نیک پاکیزہ مقصد کے لیے بیدار اور متحرک کردیں، مغربی امریکی یاروں کا ایجنڈا ناچ گانوں فحاشی عریانی دلادینیت کا فروغ ہے ، ملک کے نوجوان ان کوششوںکو ناکام بنا دیں گے، ایک جانب اسکولوں میں معیار ی تعلیم نہیں ، دوسری جانب حکومت سندھ طلبہ کو ناچ گانے سکھانے کی کوششوں میں لگی ہے ، نوجوان ملک کے روشن مستقبل کے معمار ہیں ، حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے،نوجوان اس میں رکاوٹ بنیں گے، سندھ اولیا ء و صوفیائے کرام کی دھرتی ہے، یہاں ناچ گانے کی تعلیم ناقابل برداشت ہے، حکومت شرم کرے، ملک میں حق و باطل نظریات کی جنگ ہے کوئی محب دین و وطن اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتا، نوجوان عام لوگوں اور ہم عمر نوجوانوں میں شعور پید اکریں ، ان شاء اللہ فتح اسلام کی ہوگی، مرکزی سیکرٹری جنرل ،شاہد نوید ملک نے خطاب کرتے کہا کہ نوجوانوں میں پاکستان کا مستبل نظر آتا ہے، سندھ محرومی ، بد انتظامی کا نقشہ پیش کر ہا ہے، لیکن یہاں کے نوجوان اسلام سے محبت کرتے ہیں، پاکستان کی حفاظت ہماری لیے فرض کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالمانہ نظام کیخلاف جدوجہد کے بجائے گھروں میں بیٹھے رہنا جاگیرداروں وڈیروں کوتقویت دے رہا ہے، نوجوان روشنی کی کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت اسمبلیوں ایوانوں میں رہ کر بھی بد عنوانیوں سے پاک رہی ہے، ان کے دامن پر کرپشن کوئی دھبہ نہیں ہے، اقتدار نہ ہونے کے باجود خدمات لوگوں کے مسائل حل کرتے ہیں، سیلاب بارش قدرتی آفات میں جماعت اسلامی خدمات میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب بارش کا پانی اب تک کھڑا ہے ، پینے کاصاف پانی میسر نہیں ، سندھ محرومیوں کا شکار ہے، نوجوان ظلم و استحصال کیخلاف جدوجہد کر یں ۔