مزید خبریں

بلوچستان کو دیانت دار قیادت جماعت اسلامی ہی دیگی، عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت مظلوم بلوچستان کے پریشان حال عوام کو گیس ،بجلی اورپینے کے پانی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کریں۔ بدعنوانی موروثیت لسانیت سے پاک پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے کر دیانت دار حقیقی عوامی اسلامی حکومت کے قیام میں ہمارا ساتھ دیں۔ کوئٹہ اور صوبے کے سرد علاقوں کے عوام سخت سردی میں گیس سے محروم ،گرمیوں میں بجلی اورپانی سے محروم رہتے ہیں جو حکمرانوں کی نااہلی وناکامی ہے جماعت اسلامی بلوچستان کو بہترین دیانت دار قیادت دے گی تاکہ لاکھوں شہریوں وعوام کے دیرینہ مسائل حل ہوبدعنوانی ومشکلات میں کمی ہو۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی واداروں کی بے حسی وغفلت کی وجہ سے بلوچستان میں ہر طرف بدعنوانی ومسائل میں اضافہ ہورہا ہے بدعنوانی کی وجہ سے چند افراد خاندان وپارٹیاں مالامال جبکہ عوام پریشان مسائل کے دلدل میں پھنس گئے ہیں جماعت اسلامی عوام کومسائل سے نجات دلاسکتی ہے کراچی کے عوام نے جب جماعت اسلامی پر اعتمادکیا تو شہر میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے جس کا دشمن بھی گواہ ہیں اورآج تک زمین پر موجود ہیں انشاء اللہ جہاں بھی جماعت اسلامی کامیاب ہوگی ترقی خوشحالی کا دوردورہ اور بھائی چارہ وسکون کا دورہ ہوگا ۔ حکومتی نااہلی، مقتدر سیاسی مذہبی پارٹیوں کی بدعنوانی غفلت و کوتاہی کی وجہ سے کوئٹہ کے لاکھوں شہری مائیں بہنیں اورمائیں پینے کا پانی خریدنے پر مجبور ،سردی گیس ناپید ،جبکہ گرمیوں میں بجلی کی بدترین لو ڈشیڈنگ ،سٹریٹ کرائمز، غربت ومہنگائی میں اضافہ ہورہاہے جماعت اسلامی عوام و شہریوں کو نئی دیانت دار قیادت مسائل ومشکلات سے نجات دلائے گی۔ صوبے کے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے کر بار بار دھوکا دینے والوں کو مستردکر دیں مختلف خوشنما نعروں و وعدوں کے ذریعے ووٹ لے کر غائب ہونے والوں کے بجائے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی بدعنوانی موروثیت فرقہ واریت سے پاک حقیقی دینی عوامی انقلابی پارٹی ہے، بدقسمتی سے اکثرمنتخب نمائندوں ومقتدرقوتوں نے بدعنوانی، مسائل و مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے جماعت اسلامی شہریوں اورعوام کے مسائل حل کرکے دیانت دار حکومت قائم کرے گی، جماعت اسلامی میں عوام کا جوق درجوق شمولیت خوش آئند ہے ۔جماعت اسلامی کے لوگ جب بھی حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر آئے ہیں بدعنوانی ولوٹ مار سے پاک اورالحمداللہ مسائل کو حل کرکے تاریخ رقم کی۔ جماعت اسلامی ہی قوم کو لٹیروں مسائل و مشکلات سے نجات دلائے گی عوام نے سب کو آزما لیا لیکن مسائل حل ہوئے تبدیلی آئی نہ ہی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہوا۔عوام اگر مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کے دیانت دار لوگوںکا ساتھ دیں ہم لٹیروں کو ناکام بناکر دیانت دار لوگوں کو سامنے لارہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل حل پریشانیاں کم ہوں ۔