مزید خبریں

کندھکوٹ: پولیس بے امنی کی آگ کنٹرول کرنے میں نا کام

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت)ضلع میں پھیلی بے امنی کی آگ پولیس، انتظامیہ کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی۔ ایک دن میں 2 واردات،پولیس تھانہ رسالدار کے گاؤں عبدالکریم چانڈیو میں دن دیہاڑے مسلح افراد نے دیہاتی محمد عمر محمدانی سے موٹر سائیکل ودیگر سامان چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی، گولیاں لگنے سے دیہاتی زخمی ہو گیا، فائرنگ کی آواز سنتے ہی دیہاتیوں کے پہنچنے پر مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ نوجوان کو سول اسپتال لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ بی سیکشن تھانہ کی حدود دبئی ہوٹل کے قریب مچھلی کے فارم سے مسلح افراد نے چوکیدار کلیم اللہ میرانی اور مراد میرانی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا، راستے میں موقع دیکھ کر مراد میرانی ڈاکوؤں کی پکڑ سے بھاگ گیا جبکہ ڈاکو کلیم اللہ میرانی کو اغوا کر کے لے گئے، ایسے واقعات کے باعث عوام میں خوف وہراس پایا جاتا ہے، پولیس کچھ کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔