مزید خبریں

سکھر :بے امنی، وارداتوں کیخلاف وکلاء میدان میں آگئے

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں چوری اور ڈکیتی سمیت بڑھتی بے امنی اور وراداتوں کے خلاف شہریوں کے بعد وکلاء برادری بھی میدان میں آگئی، وکلاء برادری نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے سیشن کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی اور حصول انصاف کے لیے آئے سائلین کو واپس جانا پڑا۔ اس موقع پر سکھر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ذوالفقار علی ملانو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی بے امنی کے باعث صحافی، وکیل سمیت کوئی شہری محفوظ نہیں رہا لیکن انتظامیہ یا پولیس وارداتوں کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کررہی جس کی وجہ سے شہری خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ یا پولیس نے قابو پانے کے اقدامات نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔