مزید خبریں

کوئٹہ: الخدمت فائونڈیشن اور پریم یونین کی جانب سے ملازمین و قلیوں میں راشن تقسیم

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد ، ریلوے پریم یونین پاکستان کے صدر شیخ محمد انور،ڈی ایس ریلوے فرید احمد نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن دُکھی انسانیت کی خدمت کا بااعتماد ملک گیر منظم ادارہ بن چکا، ریلوے کے غریب ملازمین ،ضرورت مندقلیوں کو راشن دے کر الخدمت فائونڈیشن نے پریشان، ضرورت مندوں کی خدمت کی ۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دیانت دارانہ، مخلصانہ عملی اقدامات و کوششوں کی ضرورت ہے ۔الخدمت نے کم عرصے میں ملک بھر کی طرح بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں مختلف مواقع پر مختلف طبقات میں غرباء و مساکین کی بہترین خدمت کی۔ کوئٹہ میں 300 غریب ریلوے ملازمین و ضرورت مند قلیوں کوراشن دیاجو احسن قدم ہے،پریم یونین الخدمت فائونڈیشن کے شکر گزارہیں ۔الخدمت فائونڈیشن ریلوے کے غریب ملازمین کے بچوں کو اسکالر شپ ،شہید اور انتقال کرنے والے ملازمین کے یتیم بچوں کی کفالت کرے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ریلوے ہاکی گرائونڈ میں ریلوے کے 300 غریب ملازمین و قلیوں کو راشن دینے کے موقع پر ’’میگاراشن تقسیم تقریب‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی ریلوے پریم یونین کے مرکزی شیخ محمد انور، ڈی ایس ریلوے فرید احمد تھے،اس موقع پر پریم یونین بلوچستان کے صدر ارشد یوسفزئی نے بھی خطاب کیا۔ الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد،کوئٹہ کے صدر عبدالمجید سربازی اور پریم یونین کے صوبائی وضلعی رہنمااور ریلوے کے آفیسرزنے شرکت کی۔ میگاراشن تقریب میں منظم اندازمیں ریلوے کے 300 ملازمین وقلیوں کو راشن جس میں آٹا،چینی، گھی، دالیں ودیگر خوردنی اشیاء شامل تھے ۔مقررین نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کا قومی نام بن گیا ہے ۔