مزید خبریں

کندھکوٹ: گرڈ اسٹیشن میں زخمی فورمین حبیب الرحمان نوناری انتقال کر گئے

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے حبیب الرحمان نوناری کراچی کے خانگی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ٹرالی فیلشنگ کے دوران اچانک لگنے والی آگ میں فور مین حبیب الرحمان نوناری جھلس کر زخمی ہوئے تھے جنہیں گزشتہ روز کراچی لے جایا گیا تھا۔ واقعے کے بعد شہر کی بجلی 12 گھنٹے کے بعد بحال ہوئی لیکن کچھ فیڈر صبح ہی بحال ہوئے۔ گرڈ اسٹیشن کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واپڈا کی جانب سے انکوائری ٹیم نے بھی جانچ شروع کر دی ۔