مزید خبریں

سجاول :وفاقی حکومت کے پروگرام میں کرپشن کا انکشاف

سجاول (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کے پروگرام میں مافیا کی کرپشن۔ سندھ وفاقی حکومت پاکستان کے ویلفیئر پروگرام’’احساس‘‘ کے تحت پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کی معرفت نجی این جی او نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) کو دیے گئے مویشیوں کی مستحق افراد میں تقسیم پروگرام میں ذرائع کے مطابق صرف ایک ضلع سجاول میں 10 کروڑ سے زائد کی کرپشن کے انکشاف ہوئے ہیں۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ویلفیئر ونگ ایڈووکیٹ ذیشان علی خواجہ نے نوٹس لے لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ جس جانور کی رقم ڈونر ادارے سے 50 یا 60 ہزار لی جا رہی ہے حقیقت میں وہ 51 ہزار کا بچھڑا ہے جو مستحق کو دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہیں مویشیوں کے بجائے کیش 51 ہزار دے کر مستحق کو راضی کیا جا رہا ہے افسوس اس بات کا ہے کہ یہ سب ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو تمام صورتحال سے آگاہ کروں گا اور وزیر اعظم عمران خان اور دیگر ذمہ داران کو خط لکھوں گا۔مرکزی رہنما نے ڈونر ادارے اور وفاقی حکومت کو جانچ کرکے ملوث ڈی پی اوز اور وینڈرز کے خلاف قانونی کارروائی اور این آر ایس پی کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔