مزید خبریں

ارشد شریف قتل معاملے میں مراد سعید کو دوبارہ طلب کرلیاگیا

اسلام آباد (آن لائن) ارشد شریف قتل کیس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے ارشد شریف کا ایپل میک بک فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو دوبارہ طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو 28 نومبرکو طلب کیا گیا ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کہا کہ تحقیقات کے مطابق ارشد شریف کا ایپل میک بک آپ کے پاس ہے،
آپ سے درخواست ہے ایپل میک بک ٹیم کوفراہم کی جائے تاکہ تحقیقات آگے بڑھ سکیں۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ میک بک کیساتھ اگردیگر ثبوت بھی ہیں تو ٹیم کو فراہم کریں، ٹیم کیساتھ تعاون کیاجائے تاکہ ہم عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ جمع کرا سکیں۔ مراد سعید کو 21 نومبر کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔