مزید خبریں

سندھ حکومت کا بجلی اور گیس معاملے پر وفاقی حکومت کو مراسلہ

کراچی(آن لائن)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ وفاق بجلی اور گیس کے معاملات پر سندھ کے ساتھ ناانصافی کا ازالہ کرے۔ امتیاز شیخ نے مراسلے میں کہا کہ وفاق سندھ حکومت کی مشاورت سے ازسرنونئیگیس پالیسی پر قانون سازی کرکے صوبے کی شکایات کا ازالہ کرے وزیر توانائی نے کہا کہ آرٹیکل 158 کی شقوں کو متعدد بار وفاق کے سامنے اٹھایا گیا ہے مگر وفاقی ادارے آئین پر عملدرآمد کرنے سے قاصر ہیں مراسلے کے متن کے مطابق وزیر توانائی نے
وفاقی ریگولیٹری اتھارٹی کے اداروں اوگرا،پی ایس او،ایم پی سی ایل،پی پی ایل،ایس ایس جی سی میں سندھ کے نمائندوں کی شمولیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹری اداروں میں صوبائی نمائندگی سے صوبوں کی شکایات کا ازالہ اور احساس محرومی کا خاتمہ ہوجاے گاامتیاز شیخ نے کہاکہ ملک میں گیس کی پیداوار میں سندھ کا حصہ 62.30 فیصد ہے جبکہ تیل 35.89 اور بجلی 20.52 فیصد ہے جبکہ بجلی کی پیداواری صلاحیتوں میں تھرکول پروجیکٹ اور ونڈ،سولر پروجیکٹ کے زریعے مسلسل اضافہ ہورہا ہے قوی امید ہے کہ یہ صلاحیت چند سالوں میں بڑہ کر ایک لاکھ میگاواٹ تک پہنچ جائیگی یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ سندھ توانائی مسائل کا حب ہے یہاں یہ بتانا بے جا نہ ہوگا کہ سندھ میں عوام کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے کئی سالوں سے صوبہ لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا شکار ہے گیس کی بندش کی وجہ صنعتیں بند ہورہی ہیں جس سے ناصرف بیروزگاری میں اضافہ اور قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔