مزید خبریں

میجر جنرل فیصل نصیر کیخلاف ہر قانونی ،اخلاقی فورم کا استعمال کرونگا،اعظم سواتی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کی جانب سے فوجی افسر کا نام لیکر دھمکی دی گئی کہ میجر جنرل فیصل نصیر کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔سینیٹر اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ جنرل فیصل نصیر کے خلاف ہر قانونی، اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں اعظم سواتی نے کہا کہسیاستدانوں کی وڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے کون ہیں؟13 نوسرباز ملک کا 1100ارب کھا گئے۔انہوںنے کہا کہ رجیم چینج کے مرکزی کرداروں تم سے آج حقیقی آزادی مارچ کا ہر فرد سوال کرتا ہے ، کورونا میں دنیا حیران تھی کہ عمران خان کی ٹیم نے کس طرح ملک کو تبدیل کیا۔اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان نے شوکت ترین کو بھیجا اور کہا کہ معیشت تباہ ہو جائے گی، آج پاکستان کی قوم کو بھیڑبکریاں سمجھ کر کہا جا رہا ہے کہ معیشت تباہ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ بتائیں معیشت کس نے تباہ کی اور نیب کے قانون کو کس نے ختم کیا، کس نے
1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز معاف کرائے، عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے، شہباز گل اور مجھ پر تشدد کرنے والے جواب دیں، صحافی ارشد شریف شہید کو کس نے قتل کرایا، ملک کے محبوب لیڈر عمران خان پر قاتلانہ حملہ کس نے کرایا؟ان کا کہنا تھا کہ کون ہیں وہ لوگ جو سیاستدانوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں، عمران خان تو چھوڑیں 74 سال کے اس سینئر سٹیزن کا سرجھکا کر دکھاؤ، میں تمہارے ہر ہتھکنڈے کے سامنے سر اٹھا کر کھڑا رہوں گا۔
اعظم سواتی