مزید خبریں

بدین: پک اپ اور رکشہ میں تصادم ،5بچوں سمیت9افراد زخمی

بدین (نمائندہ جسارت) گولاچی کے قریب درگاہ احمد راجو کے زائرین کے ساتھ حادثہ میں 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گولارچی روڈ پر مسافر سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے جن میں 3 سالہ بابو پڑھیار ، 4 سالہ غنویٰ پڑ ھیار ، 8 سالہ جمن پڑ ھیار ، 10 سالہ آسی پڑھیار ، 57، عبدالرحمن پڑ ھیار ، 45 سالا اسماعیل پڑ ھیار ، 35 سال، رحمت پڑ ھیار ، 20 سال، حسنہ پڑ ھیار اورماروی پڑھیارشدید زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کا تعلق سجاول کے تحصیل بٹورو کے گاؤں
بھلو پڑ ھیار سے ہے جو درگاہ احمد راجو پر حاضری کے لیے آرہے تھے کہ ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا، حادثے کا ذمے دار مبینہ طور پر رکشہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔