مزید خبریں

شوگر ملز مالکان کے مطالبات پر وزیر خزانہ نے اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے کرشنگ شروع نہ کرنے پر کل (پیر کو) اہم اجلاس طلب کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر شوگر ملز مالکان نے کرشنگ شروع نہیں کی، اب تک 45 میں سے صرف 8 ملز نے کرشنگ شروع کی ہے۔ذرائع نے کہا کہ اگر ملیں چلاتے بھی ہیں تو دو ہفتے بعد بند ہو جائیں گی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز مالکان کے مطالبات اور معاملے کے حل کے لیے کل پیر کے روز اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ،اجلاس میں متعلقہ وزارت کے حکام اور افسران کو بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔