مزید خبریں

اسٹیٹ بینک سمیت 5 بڑے بینک ڈیری فارمز کو قرضہ دیں گے

کراچی(نمائندہ جسارت)اسٹیٹ بینک سمیت دیگر 5بڑے بینکوں نے ڈیری فارمرز کوآسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔اسٹیٹ بینک نے گزشتہ روز بھینس کالونی میں ایک بینک کے تعاون سے ڈیری فارمرز کے لیے ڈیری اور کیٹل فارمنگ سے متعلق آگاہی سیشن کا اہتمام کیا،اس موقع پر رضوان خلیل شمسی،محکمہ لائیو اسٹاک ،پارٹنر بینکوں کے نمائندے اور ڈیری فارمرز بھی موجود تھے۔ڈیری فارمرز کی قیادت صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر عمر گجر نے کی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیری فارمرز کو اس شعبے کی ترقی کے لیے مرکزی بینک کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور اس ضمن میں دستیاب قرضوں کی اسکیموں سے متعلق آگاہ کیا۔ڈیری فارمرز کو یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک سمیت دیگر5 پارٹنرز بینک ڈیری فارمرز کوآسان شرائط پر قرضے فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ شاکر عمر گجر نے چند روز قبلیورپی یونین کے لیے پاکستانی
سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات میںڈیری اور کیٹل فارمرزکو درپیش مسائل پر تفصیل بات چیت کی تھی، انہوں نے مطالبہ کیا تھاکہ وہ یورپی یونین سے پاکستان میں بریڈ چینج اور دودھ کی کوالٹی کی مشینری حاصل کرنے میں تعاون حاصل کرنے میں کردار ادا کریں۔ سفیر پاکستان نے شاکر عمر گجر کو یقین دلایاتھا کہ وہ ان کے مسائل کو حکومت تک پہنچائیں گے اور یورپی یونین سے ہرممکن تعاون حاصل کرنیکی کوشش کریںگے۔