مزید خبریں

بڑھاپا دور رکھنے کے اصول

اگر آپ چاہتے ہیں کہ طویل عمر پائیں اور عمر کے آخری حصے تک صحت مند چاق و چوبند اور توانا رہیں تو مندرجہ ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں:
. ہمیشہ سادہ غذائیں استعمال کیجیے لیکن خوب پیٹ بھر کر کھانے سے گریز کیجیے – .کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیے اور کھاتے وقت ذہن کو پُرسکون رکھیے – .چائے اور قہوہ کم استعمال کیجیے – .منشیات، تمباکو کو قریب بھی پھٹکنے نہ دیجیے – . جلد سونے اور جلد بیدار ہونے کو اپنا معمول بنا لیجیے – .نیند پوری لیجیے اور سوتے وقت اپنے ذہن کو افکار و خیالات سے پوری طرح اآزاد کر لیجیے – .اپنی عمر کے لحاظ سے پابندی کے ساتھ ورزش کیجیے – .حتی الامکان فکر و تشویش سے خود کو بچائیے – .صفائی اور ستھرائی کا ہر طرح خیال رکھیے – .اپنے ذہن و دل کو پاکیزہ خیالات کی آماجگاہ بنا لیجیے، اسے برے خیالات کا مرکز نہ بننے دیں –