مزید خبریں

بیسن کی کھنڈ ویاں (پانچ افراد کے لیے)

اجزاء: دہی ایک پائو یا ایک پیالی، بیسن چار کھانے کے چمچ، گرم مصالہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، میتھی چھ دانے، ہلدی ایک چائے کا چمچ، تیل ایک پیالی، ہری مرچ چار عدد، میٹھا سوڈا آدھا چمچ، لیموں دو عدد، اجوائن آدھا چائے کا چمچ، پیاز دو ڈلی کچی (پسی ہوئی) لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، ہرا دھنیا ایک گٹھی –
ترکیب: دہی میں بیسن، اجوائن، آدھا چائے کا چمچ گرم مسالہ، میٹھا سوڈا، نمک اور لیموں کا رس اچھی طرح ملا لیں پھر ایک کھانے کا چمچ تیل مل کر ہلکی آنچ پر تیز تیز چمچ چلا کر اس کو حلوے کی طرح بھون لیں – ایک تھالی میں تھوڑی سی چکنائی لگا کر حلوے کی طرح پھیلا دیں ٹھنڈا ہونے پرچوکور ٹکڑے کاٹ لیں – ایک پھیلی ذرا گہری دیگچی لیں – اس میں تیل ڈال کر گرم کریں – میتھی دانہ ڈال دیں جب خوشبو آنے لگے تو پسی ہوئی پیاز اور سارے مسالحےڈال کر ہلکا سا بھون لیں دو سے ڈھائی گلاس پانی ڈال دیں – ہلکی آنچ پر دیگچی کو رکھ دیں – اس عرصے میں جو کھنڈویاں بنا کے رکھی ہوئی ہیں ان کو الگ فرائنگ پین میں ڈیپ فرائی کریں جب گولڈن برائون سی ہو جائیں تو نکال کر شوربے میں ڈال دیں – جب ساری ڈال دیں تو ہرا مسالحہ باریک کاٹ کر ڈالیں اور ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں – تیل اوپر آجائے تو سالن تیار ہے –