مزید خبریں

چہل قدمی: محفوظ ترین اور کم خرچ ورزش

چہل قدمی دنیا کی محفوظ ترین اور سب سے کم خرچ ورزش ہے اسے شروع کرنے کے لیے نہ تو کسی تربیتی پروگرام یا کوچنگ کی ضرورت ہے اور نہ ہی ورزش کے ابتدائی دنوں میںجسمانی تھکن کا سامنا ہوتا ہے. اس ورزش کے لیے لمبے چوڑے سازوسامان کی ضرورت بھی نہیں ہوتی، صرف اچھے جوتوں کا ایک جوڑا درکار ہوتا ہے. چہل قدمی کے چند اہم فوائد کا اندازہ نیچے دی گئی فہرست سے لگایا جا سکتا ہے.
. یہ کمر کے درد کو کم کرتی ہے، .پیٹ کو کم کر کے آپ کو اسمارٹ بناتی ہے،.اس سے فشار خون (بلڈ پریشر ) کم ہو جاتا ہے، .خراب کولسٹرول کم ہوتا ہے، .دل کے دورے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، .پٹھے مضبوط ہوتے ہیں، .جسم کے جوڑ بہتر ہوجاتے ہیں، .مختصر وقفوں میں کی جا سکتی ہے، .چہل قدمی میں تقریباً اتنی ہی کیلوریز خرچ ہوتی ہیں جتنی جوگنگ کرنے میں، .قوتِ برداشت اور دَم (اسٹیمنا) میں اضافہ ہوتا ہے، .بے چینی اور جذباتی تنائو کم ہوتا ہے، .اعضا کی بہتر حرکت کی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے، .عمر میں اضافے کی وجہ سے ہڈیوں کی فرسودگی کی رفتار کم کرتی ہے، .چہل قدمی اس وقت بھی کی جا سکتی ہے جب آپ سفر میں ہوں –