مزید خبریں

Jamaat e islami

قائد اعظم ٹرافی ، ناردرن اور سندھ آج ٹائٹل کیلیے مد مقابل ہونگے

لاہور(سید وزیر علی قادری)ناردرن پاکستان کے پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا نیا چمپئن بننے کے لیے تیار ، کیونکہ گزشتہ سیزن کے فائنلسٹ ناردرن کا مقابلہ ہفتے سے پاکستان کرکٹ کے ہیڈ کوارٹر، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے 5 روزہ فائنل میں سندھ سے ہوگا۔ ناردرن 2019-20 میں بھی فائنلسٹ رہا ہے۔ وہ 2019-20 اور 2021-22 دونوں سیزن میں ٹائٹل سے باہر ہونے کے بعد ناردرن تیسری مرتبہ فائنل کا مضبوط امیدوار بن گیا ہے۔سندھ کی ٹیم پہلی مرتبہ فائنل کھیل رہی ہے۔۔ وہ اس سال کے شروع میں ملتان میں ہونے والا اپنا پہلا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیتنے کے بعد اس سیزن میں دوسرا ٹائٹل جیتنے کیقریب ہے۔5 روزہ قائد اعظم ٹرافی کا فائنل پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا، فاتح ٹیم کو10کروڑ، رنراپ5کروڑ ، بہترین بلے باز اوربولرکو 5-5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔دوسری طرف ناردرن کے کپتان نعمان علی، سندھ کے کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور اسپنرز ابرار احمد اور زاہد محمودٹیم کا حصہ نہیں۔تمام کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے کی وجہ سے پریکٹس میں شریک ہیں۔