مزید خبریں

Jamaat e islami

سینیگال سے شکست کے بعد میزبان قطر ایونٹ سے باہر

دوحا (رپورٹـ: سید وزیر علی قادری) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء قطر کے گروپ میچ میں سینیگال نے میزبان قطر کو 1-3 سے شکست دے دی۔ میزبان قطر کے مسلسل 2 میچز ہارنے کے باعث ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔گروپ اے کے اس اہم ترین میچ میں سینیگال اس فتح کے بعد 4 ٹیموں میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے، جس نے 2 میچز میں صرف ایک میں فتح اپنے نام کی ہے۔ دوسری طرف قطر کو پہلے میچ
میں ایکواڈور نے 0-2 سے مات دی تھی جبکہ اب اْسے سینیگال سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔قطر کو اب نیدرلینڈ کا سامنا کرناہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 29 نومبر کو رات 8 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔علاوہ ازیں گروپ بی کے میچ میں ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو شکست دے دی۔ایران نے ویلز کو 0-2 سے شکست دی۔ ایران نے دونوں گولز کھیل کے اضافی وقت میں کیے۔ ادھر گروپ جی کے میچ میں 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم نے سربیا کو دو صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغازکر دیا۔