مزید خبریں

سینٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ میں پاکستان کاشاندار آغاز

لاہور (سید وزیر علی قادری ) سینٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا گزشتہ روز لایور میں افتتاح ہوگیا۔ افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا گیا۔افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلا سیٹ 26-28 سے اپنے نام کیا۔ صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود نے سینٹرل ایشین والی بال چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود کا افتتاحی میچ سے قبل بنگلا دیش اور پاکستان کی ٹیموں سے تعارف بھی کروایا گیا ۔رنگارنگ افتتاحی تقریب میں ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی شرکت ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو روف باجوہ نے شرکت کی۔ والی بال فیڈریشن کے صدر چودھری یعقوب نے صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا استقبال کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل نے کہاکہ ایران افغانستان بنگلا دیش اور سری لنکا سے پاکستان آنے والے تمام کھلاڑیوں اور آفشیلز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ملک تیمور مسعود نے مزید کہاکہ سنٹرل ایشیاء والی بال چمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ انٹرنیشنل ایونٹ کے انقعاد پر پاکستان والی بال فیڈریشن کو مبارک باد دیتا ہوں۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب سینٹرل ایشین والی بال چمپئن شپ کے انقعاد میں اسپورٹس بورڈ پنجاب بھرپور تعاون کر رہا ہے۔