مزید خبریں

حکومتی سر پرستی کے بغیر ہاکی کا عروج نا ممکن ہے ، کامران شریف

ملتان (سید وزیر علی قادری ) پاکستان ہاکی کھیل کے حوالے سے خبریں گردش میں کہ مالی بحران آور حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گرینشرٹس اولمپک کیلیے کوالیفائیڈ نہیں کرسکے گی۔ ایف آئی ایچ نیشن کپ جو افریقا میں شیڈول ہے قومی فیڈریشن کے پاس ٹیم بھیجنے و دیگر اخراجات کے لیے فنڈز ہی میسر نہیں۔ اس حوالے سے ملتان میں جاری آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ کی کوریج کے دوران نمائندہ جسارت نے ملتان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کامران شریف چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے پوچھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی حکومتی سرپرستی کے بغیر ناممکن ہے۔ پی ایچ ایف مالی بحران کی وجہ سے اہداف حاصل نہیں کر پارہی۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ کے انعقاد سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں جن میں واپڈا، آرمی ، ایئرفورس، نیوی، پنجاب، سندھ، بلوچستان قابل ذکر ہیں اور بہت اچھے انداز میں ایونٹ آگے بڑھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ فائنل 26 نومبرکو کھیلا جائے گا۔