مزید خبریں

کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، آرمی نے سندھ کو 2-0گول سے ہرادیا

ملتان( سید وزیر علی قادری )پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جاری ہے۔ دوسرے دن کا پہلا پاکستان آرمی اور سندھ کے مابین کھیلا گیا جو پاکستان آرمی نے 0-2 سے جیت لیا۔ پاکستان آرمی کی جانب سے وسیم اکرم اور محمد انس نے ایک ایک گول اسکور کیے۔مین آف دی میچ آرمی کے ارسلان ظہیر قرار پائے جنہیں مہمان خصوصی ڈی ایچ اے ملتام صدر میاں محمد ظفر اللی بھٹی نے سچن کی جانب سے ہاکی اسٹک بطور انعام پیش کی۔ ایونٹ کے دوسرے دن کا دوسرا میچ پنجاب سینٹرل اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا، پنجاب سینٹرل نے 0-6 سے جیت لیا۔ پنجاب سینٹرل کی جانب سے علی عزیز, تعظیم, اویس, اجمل, شرجیل, یاسر, امجد اور علیم نے ایک ایک گول اسکورکیے.دوسرے دن کا تیسرا سنسنی خیز میچ پاکستان ایئرفورس اور پنجاب پولیس کے مابین کھیلا گیا. جو 2-2 گول سے برابر رہا. پاکستان ایئرفورس کی جانب سے دو گول یاسر ,ایک گول زکریا نے اسکور کیا جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے حمزہ,فرحان اور بشارت نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ مزکورہ میچ میں امپائرنگ کے فرائض زاہد حمید اور حافظ عاطف ملک نے سر انجام دیے ریزرو امپائر عرفان تھے۔جبکہ ٹیکنیکل آفیشل جاوید صادق اور ججز کے فرائض محمد علی, منور حسین ,آصف محمود, عمیر,مجاہد نے سر انجام دیے۔مزکورہ میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب فہیم قریشی تھے جنہوں نے مین آف دی میچ پاکستان ایئر فورس کے عرفان کو سچن کی ہاکی اسٹک دی۔دوسرے دن کا چوتھا میچ پاکستان نیوی اور (رائل آرچرڈ) ساؤتھ پنجاب کے مابین میچ کھیلا گیا. جو کہ تین کے مقابلے میں چار گول سے پاکستان نیوی نے جیت لیا. پاکستان نیوی کی جانب سے زوالقرنین,یاسر, اکبر,خالد نے ایک ایک اسکور کیا.(رائل آرچرڈ) ساؤتھ پنجاب کی جانب سے دو وسیم نے جبکہ ایک گول عون عباس نے اسکور کیا۔مزکورہ میچ کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر اسپورٹس رانا محمد ندیم انجم تھے جنہوں نے مین آف دی میچ (رائل آرچرڈ) ساؤتھ پنجاب کے گول کیپر محسن کو سچن کی ہاکی اسٹک دی ۔