مزید خبریں

فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ نے ایران اور نیدرلینڈز نے سینیگال کو ہرادیا

دو حا‘کراچی (سید وزیر علی قادری)فٹبال ورلڈکپ 2022 ء میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے6 گول سے ہرا دیا۔دوحا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے جارحانہ آغاز کیا، ابتدائی منٹوں میں ایک حملے کے سبب ایرانی گول کیپر ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تبدیل کردیا گیا۔انگلش ٹیم کے کھلاڑی بیلہنگم پہلا گول کرنے میں کامیاب رہے، چند لمحات بعد ساکا نے گیند دوسری بار ایران کے جال میں پہنچائی، رحیم اسٹرلنگ نے ایک کراس پر عمدہ کک کے ذریعے ٹیم کا تیسرا گول بنادیا۔ وقفے تک اسکور تین صفر تھا، دوسرے ہا ف میں بھی انگلش ٹیم کا ایران پر دباؤ برقرار رہا جس کے نتیجے میں ساکا نے 62 ویں اور رشفورڈ نے 71 منٹ میں گول اسکور کیے، اس دوران ایران کی ٹیم بھی تریمی کے ذریعے ایک گول کا خسارہ کم کرنے میں کامیاب رہی۔ انگلینڈ کی ٹیم کا چھٹا گول گریلیش نے بنایا ، انجری ٹائم میں ایران کو پنالٹی کک ملی جس پر تریمی نے گول کردیا، یوں میچ انگلینڈ کی 2-6 کی برتری پر ختم ہوا۔بعد ازاںقطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022ء کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو دو صفر سے ہرا دیا۔دوحا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0-2 سے شکست دے دی۔پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر تھا جس میں سینیگال کی ٹیم کا پلڑا نسبتاً بھاری رہا مگر اْن کیکھلاڑی گول نہ کرسکے۔دوسرے ہاف میں بھی سخت مقابلہ ہوا تاہم نیدرلینڈز نے کھیل کے خاتمے سے 12 منٹ قبل گیپکو کے ذریعے برتر ی حاصل کی اور پھر کھیل کے بالکل آخری لمحات میں کلاسین نیگول کرکے ٹیم کی برتری دوگنی کردی