مزید خبریں

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا

کراچی (رپورٹ: سید وزیر علی قادری) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینئر نیشنل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے چیتن شرما کی قیادت والی سینئر نیشنل سلیکشن کمیٹی کو گزشتہ روز (جمعہ کو ) برطرف کیا۔ سلیکشن کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل تھی۔ بی سی سی آئی نے سینئر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی برطرفی کے ساتھ ہی نیشنل سلیکٹرز کے عہدے کے لیے درخواستیں بھی طلب کی ہیں۔ واضح رہے کہ چیتن شرما کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی کے دور میں بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ء میں بھی ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی ہار گیا تھا۔تاہم حالیہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر کافی سوال اٹھائے جارہے تھے۔