مزید خبریں

سکھر،ضلعی انتظامیہ کی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلیے واک

سکھر (نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اظہار یکجہتی آگاہی واک نکالی گئی، ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے بھارت کی حکومت اور فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری شہریوں پر کیے جانے والے ظلم و جبر کے خلاف یوم سیاہ اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آگاہی واک میونسپل اسٹیڈیم تا پریس کلب تک واک کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کو آزاد کرو، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے، آج پورے پاکستان میں کشمیریوں پر بھارت کی حکومت اور فوج کی جانب سے ظلم و جبر اور بربریت کے خلاف یوم سیاہ اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے ہم کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اتنے سال گزرجانے کے باوجود کشمیریوں نے اپنا سر نہیں جھکایا اور ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو یہ بتانا ہے بھارت اپنی من مانی کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں کرسکتا کیونکہ کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا ہر شہری اخلاقی، سفارتی، انسانی اور معاشرتی مدد کرتا رہے گا اور آج وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے ہم امید کرتے ہیں کہ اب یہ ظلم کی داستان ختم ہوگی اور کشمیری قوم آزادی کے ساتھ جینے کا حق حاصل کرکے رہے گی۔ اس سلسلے میں پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ تھی ہے اور رہے گی۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنرز،مختار کار، تعلیم، صحت، پولیس، سول ڈیفنس، ریونیو، میونسپل کے اعلیٰ افسران، اسٹاف ،غیر سرکاری افسران، سول سوسائٹی، وکلا، اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ ، اساتذہ ، شہری، انجمن تاجران، نجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔