مزید خبریں

نبی کریمؐ نے معاشرے کو دین اسلام سے منورکیا، معراج الہدیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ نے عرب کی جہل آلود تاریکی میں ڈوبے معاشرے کو دین اسلام کے نور سے منور کر کے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ اپنے اسوہ حسنہ سے اخلاق و کردار کی ایسی بہترین عملی مثال پیش فرمائی جو رہتی دنیا تک ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع شمالی کے علاقہ سہراب گوٹھ ٹاؤن کے حلقہ ڈائمنڈ سٹی کے زیرِ اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیرت کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس روشنی سے ہمیں منور کیا، وہ ہمارے لیے بہت بڑی نعمت اور اللہ کا بہترین انعام ہے ۔علاوہ ازیں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے لانڈھی نمبر 6 پر’’پیغام مصطفی کانفرنس‘‘ سے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ حضورؐپوری دنیا کے لیے رحمت للعالمین بن کر آئے ،آپؐ نے تاریکی میں اسلام کی شمع کو روشن کیا۔دامن مصطفی ؐسے ہی امت کورہنمائی مل سکتی۔