مزید خبریں

فیصل آباد پریس کلب کامتاثرین کیلیے جمع سامان الخدمت کے حوالے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پریس کلب کی جانب سے اکٹھا کیاجانے والاسامان اورنقد رقم صدر پریس کلب شاہد،جنرل سیکرٹری عزادار حسین اوردیگرممبران کلب نے الخدمت فائونڈیشن کے سرپرست و امیرجماعت اسلامی پروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، ایڈمن الخدمت فائونڈیشن میاں افتخارعلی ، ابورزر ، میاں زاہداسلام کے حوالے کیا۔ اس موقع پرپریس کلب کے دیگرممبران بھی موجودتھے۔صدر پریس کلب شاہدعلی نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن نے جس طرح سیلاب متاثرین کی امداد کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ الخدمت فائونڈیشن نے سندھ،جنوبی پنجاب،کے پی کے میں اپنی تمام فلاحی و سیاسی تنظیموں سے بڑھ کرسیلاب زدگان کیلئے کام کیا ہے۔اس لیے فیصل آبادپریس کلب نے بھی اپنا اکٹھاکیاہواسامان اورنقدرقم الخدمت فائونڈیشن کے حوالے کی ہے ۔ سرپرست الخدمت فائونڈیشن و امیر جماعت اسلامی پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاکہ فیصل آبادپریس کلب کے مشکور ہیں کہ انہوں نے الخدمت فائونڈیشن پراعتماد کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کیلئے اکٹھاکیا جانا والاسامان حوالے کیا ہے جواس بات کا ثبوت ہے کہ الخدمت فائونڈیشن حقیقی معنوںمیں صاف اور شفاف اندازمیں سیلاب متاثرین کی امداد کررہی ہے اورعوام کی جانب سے دیاجاناوالاسامان پوری ایمانداری کے ساتھ ان تک پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔ کے پی کے، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے۔ جبکہ سندھ تو تقریباً سارا کا سارا ہی سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاری (این ڈی ایم اس)کے مطابق پورے ملک کے آفت زدہ 81 اضلاع میں 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے۔جن میں 1606 افراد جاں بحق، 12863 زخمی اور 1067241 مویشی ہلاک ہوئے۔ گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق سیلابی علاقوں میں الخدمت فاونڈیشن نے بروقت ایمرجنسی بحالی کی سرگرمیاں شروع کر کے بہت سے افراد کو موت کے منہ میں جانے سے بچالیا۔ سروے کے مطابق الخدمت فاونڈیشن پاکستان میں قابل اعتماد اداروں میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔الخدمت فاونڈیشن ملک بھر کے بارش وسیلاب متاثرین کی امداد وبحالی کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر چکی ہے۔ کے پی کے، پنجاب اور حیدرآباد، سانگھڑ، لاڑکانہ، ٹھٹہ، سکھر، نواب شاہ اور دادو سمیت سندھ بھر کے بارش و سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں الخدمت کے رضاکار متاثرین کی امداد و بحالی کے کاموں میں دن رات کوشاں ہیں الخدمت سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ امر قابل ستائش ہے کہ بارش اور سیلاب میں الخدمت ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ متاثرین کی مکمل بحالی تک الخدمت کے رضا کار امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ مخیر حضرات آگے بڑھیں۔