مزید خبریں

جزلان شاہ قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن عدالت منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جزلان شاہ قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کردیا گیا۔ملزمان فیض محمد، اس کے دونوں بیٹوں محمد حسن، محمد حسین اور انشال کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔ ملزمان کے وکیل کاکہناتھا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت نہیں بنتا، پولیس نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ غلط لگائی ہے، جزلان کا قتل جھگڑے کے دوران ہوا۔