مزید خبریں

صدر مملکت کی میلاد النبی ؐپر قیدیوں کی سزامیں 90روز کی کمی کی منظوری

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت میں سزاں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے ۔ سزاں میں کمی کا اطلاق سنگین نوعیت کے جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔