مزید خبریں

مرکنٹائل ایکس چینج میں 17.5ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 17.5ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 14,769 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 4.340 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 3.597 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 3.212 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.848 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.964 ارب روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 564.956 ملین روپے رہی۔