مزید خبریں

کرکٹ ایسوسی ایشنز چمپئن شپ،دوسرے مرحلے کا پہلا دن مکمل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کرکٹ ایسوسی ایشنز چمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے دن کا کھیل مکمل ہو گیا۔کے سی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ٹاس جیتنے کے بعد بلوچستان کی ٹیم 76ویں اوور میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ تیمور علی نے 45 رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کے احمد صفی عبداللہ نے 78 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں۔ کھیل کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے 12 اوورز میں ایک وکٹ پر 33 رنز بنا لیے ہیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں، سندھ کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے کہے جانے کے بعد ناردرنز 65ویں اوور میں 257 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حسن رضا نے 119 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔ سندھ کے تابش خان نے 60 کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام پر سندھ نے 15 اوورز میں تین وکٹ پر 35 رنز بنا لیے ہیں۔ ناردرنز کے منیر ریاض نے گرنے والی تینوں وکٹیں حاصل کیں۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کھیل کے اختتام پر سدرن پنجاب نے 86 اوورز میں تین وکٹوں پر 391 رنز بنا لیے ہیں۔