مزید خبریں

نارملائزیشن کمیٹی شفاف انتخابات کیلیے کوشاں ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی انتخابی عمل مکمل کرنے کیلیے سرگرم ہے،پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام کے تحت کلبز کی رجسٹریشن کیلئے تیزی سے پیش رفت جاری ہے،ابھی تک 4ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوچکی ہیں،ان میں سے 1077کے کوائف کی تصدیق کا عمل جاری ہے جبکہ 2ہزار ایک سو کو اضافی معلومات کے ساتھ جوابات موصول ہوچکے ہیں،ایک ہزار 4سو 55کو جلد ہی پاکستان فٹبال کنیکٹ کا آئی ڈی جاری کردیا جائے گا، نارملائزیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ رجسڑیشن کے عمل میں فٹبال برادری کی بھرپور دلچسپی کھیل کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہے،رجسٹریشن کیلئے رجوع کرنے والوں کو جلد فیفا کنیکٹ آئی ڈی کے پورٹل تک رسائی دیدی جائے گی،یہ کارروائی مکمل ہونے سے پاکستان فٹبال ایک نئے دور میں داخل ہوگا،فیفا کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق نارملائز یشن کمیٹی شفاف انتخابات کا انعقاد جلد از جلد ممکن بنانے کیلئے کوشاں ہے۔