مزید خبریں

بابرکی کپتانی بیٹنگ پرفارمنس میں حائل تو نہیں ہورہی،جاوید میانداد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی، بیٹنگ پرفارمنس میں حائل ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے، ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید میانداد نے انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوران کپتان بابر اعظم کی قیادت کی تعریف کی لیکن ساتھ ہی ان کا ماننا ہے کہ اگر کپتانی کے بوجھ کی وجہ سے پاکستانی اسٹار کی بیٹنگ متاثر ہورہی ہے تو اب وقت آگیا ہے کہ وہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ بیٹھ کر بات کریں،انہوں نے کہا ‘بابر عالمی معیار کا بلے باز ہے لیکن کرکٹ بورڈ کو اس سے پوچھنا چاہیے کہ کہیں کپتانی بیٹنگ پر حاوی تو نہیں ہورہی؟جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ‘اگر بابر کو لگتا ہے کہ وہ ٹیم کی قیادت اور اچھی بیٹنگ ایک ساتھ کر سکتا ہے تو وہ بھلے کپتان رہے، بورڈ کو اس بارے میں سنجیدگی سے بابر سے بات کرنے کی ضرورت ہے ‘سابق کرکٹر نے انٹرویو میں کہا کہ ‘کھلاڑیوں کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ انہیں سب سے پہلے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے، جب وہ یہ سوچیں گے تو خود بخود اضافی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔