مزید خبریں

سندھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کی امدادی سرگرمیاں

(جدہ رپورٹ : مسرت خلیل ) ڈاکٹر منصور میمن معروف سماجی رہنما اورسوسائٹی میںرفاہی کاموںکیلیے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سماجی آئیکون مانے جاتے ہیں۔ انہوںنے جسارت کو بتایا کہ ایس ایس ڈی پی کہاہل خیر حضرات کے تعاون سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ پاکستان میںسیلاب نے 33 ملین سے زائد افرادکومتاثرکیا ہے۔ مصائب کی شدت الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی ہے۔ ہم اس مشکل گھڑی میں ان کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سندھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام نے محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کے فیاضی اور فراخدلانہ تعاون سے ایک تیزرفتار حکمت عملی کے ساتھ سیلاب متاثرین کو بہتر خوراک، صحت، تعلیم اور روزگار سمیت تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2015 میں افرادی قوت میں سرمایہ کاری اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں شروع کیں اور بین الاقوامی جاب مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کیلیے تیاری کے مواقع فراہم کیے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے پر بھی توجہ دی۔ تعلیم میں، مانجھند میں ایکرول ماڈل سکول، صحت کی تعلیم خود حفظان صحت اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤکے مرکز قائم کے۔ انھوں نے کہا صدقہ صرف پیسہ نہیںہے۔ خود سے مصیبت زدہ لوگوںکی خدمت کرنے کا عزم سب سے زیادہ پیاری خوبی ہے۔ڈاکٹر میمن نے ایس ایس ڈی پی کی سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کا مختصرخلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین میں نقد رقوم ، راشن کے تھیلے تقسیم کیے گئے اور میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ جن علاقوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے وہ حیدرآباد، جامشورو، دادو، سانگھڑ، لاڑکانہ، خیرپور، کوہستان کے علاقے، اور کئی دوسرے دیہات ہیں۔حال ہی میں ایس ایس ڈی پی نے صحت کی دیکھ بھال پر اپنی توجہ بڑھادی ہے اور وہاں مسلسل میڈیکل کیمپس (16 ہیلتھ کیمپ) کا قیام جاری ہے۔ مختلف دیہاتوں میں ہزاروں مریضوں نے ان کیمپوںسے استفادہ کیا ہے۔ صحت کی سہولت کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے۔ڈاکٹر خلیل کھومبتی ، میڈم فریدہ پھنور،فزیشن ڈاکٹر فہمیدہ ، ڈاکٹر نعیم،طبی سرگرمیوںکی نگرانی کرتے ہیں۔علی حیدر بھٹو غلام قادرملامشاورت کی تمام سرگرمیوں میں فرنٹ پرہیں۔ راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف کیمپوں میں مقیم ہزاروں بے گھر خاندانوں کو فراہم کیا جاتا ہے اور یہاں تک کہ ان لوگوں تک بھی پہنچایا جاتا ہے جو نقل مکانی نہیں کرسکے اور اب بھی اپنے اصل مقام پر ہیں۔انھوں نے کہا ایس ایس ڈی پی ایک وڑن کے ساتھ مخلص،ْپرعزم شخصیات اورمندرجہ ذیل بورڈ آف ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے:ڈاکٹر منصور میمن۔ چیئرمین SSDPڈاکٹر فرحت نورین میمن۔ وائس چیئرپرسن، ایس ایس ڈیجناب غلام قادر ملہ۔ سی ای او/سیکرٹری ایس ایس ڈی پیجناب علی حسن بھٹو ممبر، ڈاکٹر خلیل الرحمٰن۔ کھمبٹی ممبر، ڈاکٹر فریدہ یاسمین پنہور ممبر، ڈاکٹر امان اللہ پنہور ممبر، جناب انعام شیخ ممبر، محترمہ آرزو کنول ممبر، علی حیدر بھٹو پروگرام کوآرڈینیٹراور کئی رضاکار خاموش سپاہی۔ ڈاکٹر منصور میمن نے سمندر پار پاکستانیوں کی ْپرخلوص حمایت اور اس موجودہ آفت میں کمیونٹی کی خدمت پرسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیں مصیبتوں کے وقت صبر اور استقامت عطا فرمائے۔ڈاکٹر میمن نے آخر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوںسے گزارش کی برائے مہربانی اپنے گاؤں میں ایک خاندان کو گود لیں ۔