مزید خبریں

میری کامیابی کارا زاللہ پاک پرپختہ یقین ہے‘سید محمود علی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں کھانے کے حوالے ایک معروف برانڈ کے مالک سید محمود علی نے اپنی کامیابی کا راز اللہ پر پختہ یقین کو قراردیا ہے۔انہوںنے کہا کہ مشکل حالات میں اپنے کام کا آغاز کیا اور آج میں کراچی سمیت دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہوں یہ محنت کے ساتھ اللہ کی ذات پر مکمل یقین کی وجہ سے ممکن ہو،نوجوان کسی کام میں شرم نہ کریں ،اپنے کام کو ترجیح دیں اور ایمانداری کا شعار بنائیں۔سید محمود علی گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی میں ویب چینل ماجو ٹی وی کے ایک پروگرام ’’بی انسپائرڈ‘‘ میں رومیسہ عقیل سے گفتگوکررہے تھے جس کا مقصد نوجوانوںکو کامیاب لوگوں سے متعارف کرانا ہے۔سید محمود علی نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتا یا کہ بچپن سے ہی میرے ذہن میںتھا کہ میں ترقی کروںگا اور اللہ سے جومانگوں گا وہ ملے گا۔میرے والد گھڑیاں صحیح کرتے تھے لیکن وہ دکان بند ہوگئی ،ہم ناظم آباد کی کچی آبادی میں رہائش پزیر تھے ،گھر کے حالات بہت خراب ہوگئے تو میں نے اخبارات فروخت کرنے شروع کئے ۔میں ریگل چوک سے لیاقت آباد تک پیدل آتا تھا اس طرح پورے گھر کے اخراجات اٹھاتا تھا۔سید محمود علی نے بتایا کہ میری بیٹی کی خواہش پر میں نے حلیم کی بڑی دکان کھولی جبکہ شاہراہ فیصل پر باقاعدہ ہوٹل کاآغاز کیا۔سید محمود علی نے اپنی کامیابی کا راز ایمانداری کو قرارد یا جبکہ ساتھ ہی کم فائدے پرکام کا آغاز کیا۔انہوںنے کہا کہ بزنس مین کی اولاد براہ راست ڈائریکٹر بنتی ہے جبکہ نوکری پیشہ کی اولاد صفر سے شروع کرتی ہے۔