مزید خبریں

میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے 4 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرلی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں2مختلف کارروائیوں کے دوران 4 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی ہیں۔ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کموڈورعامراقبال خان نے دیگر حکام کے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اورپاکستان کسٹمز نے کراچی اورگوادر کے کھلے سمندر میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 2مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑلی۔ڈپٹی ڈی جی کے مطابق آپریشن کے دوران 12 اسمگلرز گرفتار کرکے 15 کلو گرام کرسٹل آئس اور 28 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔