مزید خبریں

اکتوبر اور نومبربڑے خطرناک ہیں ‘منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی(نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وزیر منظور وسان نے نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے اکتوبر اور نومبر ماہ بڑے خطرناک ہیں‘ ملک میں نئے الیکشن سال 2023ء میں ہوںگے‘ الیکشن ایک سال کے لیے موخرہو جائیں‘ اب پرانے چہرے تھوڑی ریسٹ کریں گے اور نئے چہرے مختلف جیلوں میں جائیں گے۔ منظور وسان نے پی ٹی آئی قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہکچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے مگر ان کی خدمت میں کروںگا‘ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہوںگے‘ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ بھی متحرک ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ شاید اس کی سوچ میں بھی نہ ہوں‘ اس کے اثرات جلد سامنے آجائیں گے۔