مزید خبریں

ریاض: سابق ٹیسٹ کرکٹراورچیف سلیکٹر سکندربخت کے اعزازمیں عشائیہ

سعودی عرب کے معروف صحافی ملک ندیم شیر اعوان کی جانب سے پاکستان کے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر سکندر بخت کے اعزاز میں ریاض کے مقامی ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتخانہ پاکستان کے ہیڈ آف قونصل آفیئرز توصیف خاور ، معروف کالم نگار مبشر انوار سمیت پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق عشائیے میں سابق کرکٹر سکندر بخت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے ضروری ہے کہ پاکستانی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو مختلف انٹرنیشنل میچز میں کھلایا جائے تاکہ انکی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے مجموعی طور پر پاکستانی ٹیم بہتر طور پر کھیل رہی ہے سکندر بخت کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹیم کا اثاثہ ہے اسکی انجری کا ٹھیک ہونا بہت ضروری ہے تاکہ وہ پاکستان کے لئے کھیل سکے اسکے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ کلب کرکٹ کو فعال بنایا جائے اور بیٹنگ, بولنگ اور فیلڈنگ کے تمام شعبوں پر بھر پور توجہ دی جائے اور سب سے اہم ہے کہ بیرونی کوچز کی بجائے مقامی کوچز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے سکندر بخت سے سعودی عرب آنے کے متعلقہ سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مقدس سر زمین پر آ کر روحانی خوشی ملی ہے سب سے بڑھ کر سعودی لوگوں کے حسن اخلاق اخلاص اور عزت افزائی سے بہت متاثر ہوا ہوں انہوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کو بے پناہ سہولیات دینے پر سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا عشائیے کے میزبان ندیم شیر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام سابق کھلاڑی ہمارا فخر ہیں اور اوورسیز پاکستانی کرکٹ سے نا صرف لگاو رکھتے ہیں بلکے اپنی ٹیم کو بھی بھر پور سپورٹ بھی کرتے ہیں ندیم شیر نے مزید کہا کہ آج کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سکندر بخت مثالی حیثیت رکھتے ہے تقریب کے آخر میں ملک ندیم شیر اعوان اور دیگر کی جانب سے خصوصی مہمان سکندر بخت کو تحائف بھی دیئے جس پر انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا۔