مزید خبریں

جبل النور پر قرآن کی ابتدائی آیت کا لیزر لائٹ ڈسپلے

مکہ مکرمہ میں جبل النور پر قرآن کی پہلی نازل ہونے والی آیت کا لیزرلائٹ ڈسپلے کیا گیا ہے۔ یہ علاقہ مسجد الحرام سے تقریبا 4 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق تاریخی لحاظ سے ابتدائی طور پر اسے کوہ حرا کے نام سے جانا جاتا تھا جس کے بعد اس کا نام جبل النور رکھا گیا جس کے معنی ہیں روشنی پھیلانے والا پہاڑ جس نے پوری دنیا میں دین کی روشنی پھیلا دی۔ سعودی وژن 2030 کے مطابق یہاں آنے والے عازمین اور زائرین کے لیے تاریخی اہمیت رکھنے والے مقامات کی مذہبی اور ثقافتی حیثیت کو خاص طور پرتقویت دینا ہے۔ واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں موجود مقدس مقامات کے لیے رائل کمیشن اور دیگر ایجنسیوں کی زیر نگرانی 67 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کے قیام کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔