مزید خبریں

فوڈیکس انٹرنیشنل کوکنگ مقابلہ میں حنا شعیب نےکانسی کا تمغہ حاصل کیا

سعودی دارالحکومت ریاض کے انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹرمیں فوڈکس نمائش کے9 ویں ایڈیشن کا افتتاح ہوا۔ اس نمائش میں بہترین انٹرنیشنل کوکنگ شیف کے مقابلے بھی ہوئے۔ فوڈکس نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح سفیر پاکستان امیرخرم راٹھورنے کیا۔ ریاض سے عابد شمعون چاند کی رپورٹ کے مطابق فوڈ یکس نمائش میں بہترین شیف کے مقابلے میں باکستان کی شیف حنا شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرنے اعزاز حاصل حاصل کیا۔ حنا شعیب نے بہت ہی بہترین اور لذت سے بھرپور کھانے بنا کرتمام شیف سے خوب داد وصول کی۔ حنا شعیب کو تیسرے نمبر پر آنے کے لیے تھامس گگلراورڈینیل میئرشیف نے کانسی کا تمغہ اور سرٹیفکیٹ دیا۔ حنا شعیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے میں تھامس گگلرسراورڈینیل میئرشیف کی بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے چنا اور میرے کھانے کو پسند کیا۔ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کے مجھے اس مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملا اور اپنے ملک کا نام میں نے روشن کیا اور انشااللہ آگے بھی میں اپنے ملک کا نام روشن کرتی رہونگی، انشاءاللہ۔