مزید خبریں

لیڈز یونیورسٹی لاہورسمینار: صدریوایم ایف سعودی عرب امتیازاحمد کی شرکت

یونائٹیڈ میڈیا فورم (یوایم ایف) سعودی عرب کے صدرامتیاز احمد نے گذشتہ دنوں لیڈز یونیورسٹی لاہور میں طلباء وطالبات کو ڈیپارٹمنٹ آف پلیسمنٹ بیوروکے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ انھوں نے اپنےخطاب میں کہا کہ مجھے لاہورلیڈز یونیورسٹی کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخرمحسوس ہو رہا ہے کہ لاہورلیڈز یونیورسٹی اپنے طلباءوطالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ میں بطور صدر یونائیٹڈ میڈیا فورم اور دیگرصحافتی تنظیمیں لاہور لیڈز یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو مڈل ایسٹ ممالک میں بہترین ملازمت کے مواقع حاصل کرنے میں ہرممکن مدد فراہم کریںگے۔ وائس چانسلرلاہور لیڈزیونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرندیم بھٹی نےسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے طلباء وطالبات کو مستقبل میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تفصیلی لیکچردیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے طلباء وطالبات کو بین الاقوامی اداروں کیلئے ہنرمند اور ماہرین کے طور پرخوش اسلوبی سے کام کرنے کیلئے تیار کررہے ہیں تاکہ وہ اپنی معیاری اور ماہرانہ تعلیم وتربیت کے نتیجے میں لیڈرشپ کا کردار ادا کرسکیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہوروٹو نےطلباء وطالبات کو بہترین مستقبل کی فراہمی کیلئے ہرممکن تعاون کےعزم کا اعادہ کیا اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پرڈیپارٹمنٹ آف پلیسمنٹ بیورو کو مبارکباد بھی دی۔ یاد رہے لاہورلیڈیونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف پلیسمنٹ بیورو کا مقصد یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کو انٹرنشپ اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ خزانچی لاہورلیڈز یونیورسٹی فیض الباری نے بھی سمینار میں خصوصی شرکت کی۔