مزید خبریں

میمن لیڈرشپ فورم (گلوبل) کے صدرعبدالرحیم جانوکےاعزازمیں استقبالیہ

معروف کاروباری شخصیت، سماجی کارکن اورصدرمیمن لیڈرشپ فورم (ایم ایل ایف) گلوبل عبدالرحیم جانواوربیگم عبدالرحیم جانوکے اعزازمیں میمن لیڈرشپ فورم (ایم ایل ایف) سعودی عرب چیپٹرنے فور سیزن ریسٹورنٹ میں پُر تکلف ڈنرکا اہتمام کیا۔ جس میں سعودی اوردیگربرادری کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز رانا شوکت علی، رکن ایم ایل ایف مشاورتی کونسل کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ وسلم یوتھ ونگ کے فرقان ایدھی نے پیش کی۔ ایم ایل ایف کے چیئرمین سراج آدمجی نےتمام مہمانوں کوخوش آمدید کہا۔ انھوں صدرایم ایل ایف (گلوبل) عبدالرحیم جانو اور بیگم عبدالرحیم جانوکا تقریب میں شرکت پرخصوصی شکریہ ادا کیا اورحرمین شریفین کی زیارت اورعمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کی۔ انھوں نے ایم ایل ایف کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئےاعلان کیا کہ آج کی تقریب میں فرسٹ لیڈی بیگم عبدالرحیم جانولیڈیز ونگ کا افتتاح کرینگی۔
ایم ایل ایف کے صدر یونس حبیب نے مہمان خصوصی عبدالرحیم جانو کا تعارف پیش کیا اور ان کی سماجی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے لیڈیزونگ کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
سراج آدم جی نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں ہم اپنے میزبان ملک سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے طور پر 92ویں قومی دن کی خوشی میں کیک کٹنگ کی رسم بھی ادا کریں گے۔ اس کے بعد سعودی عرب کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ جسےسب نے کھڑے ہوکرنہایت ادب واحترام سے سنا۔
معروف شاعراطہرعباسی نے سعودی یوم الوطنی پرنظم پیش کی جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا
رکن ایم ایل ایف مشاورتی کونسل شیخ احمد عطا اللہ فاروقی نے مملیکت کےوژن 2030 پر روشنی ڈالی اور حالیہ تبدیلیوں کی تعریف کی۔
سعودی صحافی حسن علی جبالی نے عربی میں اپنے خیالات کااظہارکیا اور سراج آدم جی کی کاوشوں کو سراہا۔
مہمانِ خصوصی رحیم جانو اپنے خطاب میں جدہ چیپڑ کا شکریہ ادا جس نے ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ انھوں نے کہا ایم ایل ایف سعودی معیشت میں وقت آنے پرآہم کردارادا کرے گی۔ انھوں نے کہا چیبڑٹی بڑی خدمت ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے کاموں کے لیے اپنے مخصوص بندوں کو چن لیتا ہے اور محض مال و دولت ہونا ضروری نہیں ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم ایل ایف کی ٹیم بھرپور فلاحی و رفاہی کام کرے گی۔
تقریب میں مہمانوں کو کشمیری شال کا تحفہ پیش کیاگیا۔ چیئرمین سراج آدم جی اور صدر یونس الحبیب نے ایم ایل ایف سعودیہ چیپٹرکے تمام ممبران، ایڈوائری کونسل ، یوتھ ونگ اور لیڈیزونگ کی ممبران کے تعاون اورتقریب کوکامیاب سے ہمکنارکرنے پرشکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام پُرتکلف عشائیہ پر ہوا۔