مزید خبریں

ن لیگ کو مزید مشکل فیصلے کرکے سیاسی قیمت چکانا ہوگی‘ شاہد خاقان

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بہت مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں اور مزید فیصلے کرنے پڑیں گے اور ان کی سیاسی قیمت (ن) لیگ کو اداکرنا پڑے گی‘ میں ذاتی طور پر آرٹیکل 6 کو استعمال کرنے کا حامی نہیں ہوں لیکن جو کچھ عمران خان نے کیا ہے اس پر کوئی سوال تو آنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد آنا ہے آجائیں‘ یہ شوق بھی پورا کرلیں‘ عمران خان یہ بتادیں کہ4 سال میں انہوں نے ملک کے لیے کون سا ایک کام کیا ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کو