مزید خبریں

نصیر آباد ،سی ٹی ڈی کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی

 

نصیر آباد (صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میںاے ایس آئی سمیت2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔