مزید خبریں

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ، ہلاکتیں 174 ہوگئیں

جاوا(صباح نیوز) انڈونیشیا میں ایک فٹبال میچ کے دوران بگھدڑ مچنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 174تک جا پہنچی جبکہ 180زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ مشرقی جاوا صوبے میں ملنگ شہر میں واقع کنجوروہان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فٹبال میچ میں ہارنے والی میزبان ٹیم کے حامیوں نے اپنی مایوسی کا اظہار
کرنے کے لیے پچ پر دھاوا بول دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس فائر کی، جس سے بھگدڑ مچ گئی اور دم گھٹنے کے واقعات رونما ہوئے۔انہوں نے اس واقعے کو انارکی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مشتعل تماشائیوں نے پولیس افسران پر حملہ کرنا شروع کر دیا، انہوں نے کاروں کو نقصان پہنچایا، لوگ باہر نکلنے کے لیے دروازے کی جانب بھاگے اور اس دوران کئی افراد کچلے گئے ۔