مزید خبریں

پی ٹی آئی اخلاقیات کا جنازہ نکال رہی ہے‘ شیری رحمن

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے فورم سے اخلاقیات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے،تحریک انصاف ملک کو بد تہذیبی اور بد اخلاقی کی ایسی نہج پر لیکر جا رہی جہاں واپسی بہت مشکل ہے، جو مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوا وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز “خواتین کے خلاف
ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات” کے موضوع پر تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے عمل کو ہمیں ہر فورم مذمت کرنی چاہیے‘کوئی مہذب معاشرہ عورتوں کو ہراساں کرنے کے اجازت نہیں دیتا‘ ہم کسی گالی گلوچ بریگیڈ کو فروغ نہیں دے سکتے ہیں‘ تحریک انصاف کو اس طرح کے واقعات کو فروغ دینے کے بجائے ان کی مذمت اور روک تھام کرنی چاہیے۔