مزید خبریں

پورا پاکستان عمران خان کیلئے کھڑا ہوگیا، بابر اعوان

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خا ن کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ پورا پاکستان بغیر کال کے عمران خان کے لیے کھڑا ہوگیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا کہ ایسا لگتا ہے امپورٹڈ حکومت کو اقتدار کی کرسی نہیں بلکہ توے پر بٹھا دیا گیا ہے،عمران خان کی گرفتاری کے لیے پاکستان کی تاریخ بدل دی گئی، بابر اعوان کے بقول عمران خان نے وارنٹ کے بعد علاج کا بہانہ نہیں ڈھونڈا۔پی ٹی آئی رہنما
نے کہا کہ عمران خان ہرجگہ سرخرو ہورہے ہیں۔