مزید خبریں

ریاستی مفادات کو پامال کرنیوالے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے‘مریم نواز

لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی مفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے‘ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نہ جائوں، سائفر ہی غائب کر دیا‘ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفر گم ہوگیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مریم نوازشریف نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاست پاکستان کی امانت ہے‘ قومی امانت میں خیانت کرکے ریاست کے مفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نہ ہو۔